اسلام آباد (این این آئی)شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ٹوئٹر پر مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی وزیراعظم ہاؤس آمدکی اطلاع دی۔ویڈیو میں مریم نواز کو شوہر کیپٹن (ر) صفدر اور حمزہ شہباز کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس میں آتا دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ شہباز شریف گزشتہ روز قومی اسمبلی سے 174ووٹ لے کر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کا ترانہ جاری کر دیا گیا
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے ترانے...
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...
ایلون مسک جلد کابینہ چھوڑ دیں گے ،ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے علاوہ کئی دوسرے قریبی افراد کو بتایا ہے کہ ارب پتی...