ڈپٹی اسپیکر دوست محمد خان مزاری نے شہباز شریف کیلئے شیروانی والے نو جوان اذان بٹ کی تصویر شیئر کر دی

0
316

اسلام آباد(این این آئی) پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد خان مزاری وزیراعظم شہباز شریف کیلئے شیروانی والے نو جوان اذان بٹ کی تصویر شیئر کر دی ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بلآخر گزشتہ روز حلف برداری کی تقریب میں شیروانی پہنی اور پاکستان کے بطور 23ویں وزیراعظم حلف اٹھایا۔اس موقع پر پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد خان مزاری نے اپنی ٹوئٹ میں اس نوجوان کی تصویر پوسٹ کی جو وزیر اعظم شہباز شریف کے لیے ایوانِ صدر میں شیروانی لے کر پہنچا۔مسلم لیگ (ن) کا سرگرم کارکن اذان بٹ وہ نوجوان تھا جو ایوانِ صدر میں نومنتخب وزیراعظم کیلئے شیروانی لے کر پہنچا تھا۔دوست محمد مزاری نے اپنی ٹوئٹ میں اذان بٹ کو فالو کرنے کی درخواست بھی کی اور کہا کہ یہ تھا وہ کیوٹ بوائے جو آج ایوانِ صدر میں شیروانی لے کر آیا تھا۔
٭٭٭٭٭