اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر مملکت فرح حبیب نے کہا ہے کہ ن لیگ نے 64 اور پیپلزپارٹی نے 35 کروڑ کا حساب دینا ہے ، مریم نواز اور بلاول خود ریکارڈ لیکر آئیں ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہاکہ پی ٹی آئی نے پہلی مرتبہ سیاسی فنڈریزنگ کی بنیاد رکھی ،نوازشریف اسامہ سے پیسہ لیکر بینظیر کی حکومت گراتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمان لیبیا سے پیسہ لیکر سیاسی دفاتر بناتے تھے ،ن لیگ نے 64 اور پیپلزپارٹی نے 35 کروڑ کا حساب دینا ہے ،مریم اور بلاول کو چیلنج کر رہا ہوں کہ خود ریکارڈ لیکر سامنے آئیں ۔ انہوںنے کہاکہ اکبر ایس بابر کے آقا خود سامنے آئیں ہمارا ان سے مقابلہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن 90 دن میں الیکشن کرانے کا پابند ہے ،مردم شماری کے بعد حلقہ بندی کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئین کہتا ہے 90 دن میں الیکشن ہوں اور آپ کہیں سات ماہ سے پہلے نہیں کروا سکے ،افواج پاکستان ہر وقت دشمن کے حملے کیلئے تیار رہتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کو بھی ذمہ داری ادا کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہیے ،گزشتہ روز بھارت اور امریکہ سے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا بیان آیا ،ہمارے کرائم منسٹر کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں کوئی جواب نہیں آیا ،یہ تو آئے ہی ڈو مور کرنے کیلئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ غلاموں کو ایبسلیوٹلی ناٹ پسند نہیں آیا ،ہمارا مطالبہ فی الفور شفاف انتخابات کا ہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت پہلے دن ہی ناکام ہوگئی ہے ،حکمران کہتے تھے ضمیر فروشوں کے ووٹ کراؤ، قوم کہتی ہے ہمارے ووٹ کراؤ،ڈپٹی سپیکر نے دھمکی آمیز خط سپریم کورٹ کو پہنچا دیا ہے،سپریم کورٹ آزاد کمیشن بنا کر خط کی تحقیقات کرے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...