اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ نبیۖ کی شان میں توہین کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا،عالمی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت ہے، پاکستان اور بوسنیا کے کے درمیان تجارت کا حجم 4.5 ملین یورو ہے،مزید بڑھائیں گے جبکہ بوسنیا کے صدرشفیق جعفر ووچ نے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کیا جائے ، پاکستان اور بوسنیا دوست ممالک ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی بڑی گنجائش موجود ہے،دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، دوسروں کے مذہبی جذبات کا بھی خیال کیا جانا چاہئے، آزادی اظہار رائے کی حدود و قیود ہونی چاہئیں۔بدھ کو پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بوسنیا، ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چیئرمین شفیق جعفرووچ نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پردونوں ممالک کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی اور دونوں ممالک کے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے بوسنیا، ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چیئرمین شفیق جعفرووچ کا پاکستان کے دورہ پر آمد پر بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ 90کی دہائی میں بوسنیا کے شہریوں کی مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے عوام نے بھرپور مدد کی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان ان معاہدوں سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...