جوبائیڈن کی الیکٹورل کالج میں ٹرمپ پر برتری، وائٹ ہائوس سے چند ووٹ کی دوری پر

0
243

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوزف بائیڈن کو واضح برتری حاصل ہوگئی ہے اور وہ وائٹ ہائوس سے چند ووٹ کی دوری پر رہ گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق جو بائیڈن دو مزید ریاستوں ویسکونسن اور مِشی گن میں بھی جیت گئے ۔اس کے بعد ان کے الیکٹورل کالج کے ووٹوں کی تعداد 264 ہوگئی ہے۔انھیں جیت کے لیے الیکٹورل کالج کے کل ووٹوں 538 میں سے 270 ووٹ درکار ہیں۔ان کے حریف ری پبلکن پارٹی کے امیدوار موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب تک 214 ووٹ حاصل کرسکے ہیں۔امریکا کے انتخابی نظام کے تحت تمام پچاس ریاستوں اور ضلع کولمبیا کو ان کی آبادی کے تناسب سے 538 الیکٹورل ووٹ الاٹ کیے گئے ۔ان میں واضح برتری حاصل کرنے والا امیدوار صدر امریکا ٹھہرتا ہے۔جوبائیڈن اپنے حریف ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ سے ملک بھر میں مقبول عام ووٹ میں بھی آگے ہیں