سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد

0
213

اسلام آباد(این این آئی)سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ایک روز قبل شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور اپنے عہدیکا حلف اٹھایا تھا۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو حلف اٹھانے پر مبارک باد کا پیغام بھیجا اور وزیراعظم شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی شہبازشریف کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔دونوں رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں پاکستان کی ترقی اور و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔