اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب آپ نے وہ سنگین جرم کیا جسے آئین پر حملہ اور آئین شکنی کہتے ہیں ۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ آپ نے بائیس کروڑ عوام اور آئین کو یرغمال بنایا جس کی سزا آرٹیکل 6 ہے ،عدالتیں اس لئے کھلیں تاکہ آئین اور قانون پر عمل ہو۔انہوںنے کہاکہ عدالتیں اس لئے کھلیں کیونکہ آپ نے عدالت سے جھوٹ بولا ،عدالتیں اس لئے کھلیں تاکہ آپ کو پتہ چلے کہ ملک آئین کے تحت چلے گا آپ کے حکم اور خواہش پر نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عدالتیں اس لئے کھلیں کیونکہ آپ نے آئین اور پارلیمنٹ کو یرغمال بنایا ہوا تھا۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب یہ ملک بائیس کروڑ لوگوں کی امانت ہے، وہ آپ کے غلام نہیں، اس لئے عدالتیں نصف شب کو کھلیں۔ انہوںنے کہاکہ دھمکیاں دینے، سوال کرنے سے زیادہ بہتر ہوگا کہ آپ قوم سے اپنے جرائم کی معافی مانگیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ آپ کی حقیقت، کرپشن اور لوٹ مار بے نقاب ہورہی ہے اور مزید عیاں ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ پونے چار سال عوام کا آٹا، چینی، گھی، دوائی، بجلی، گیس، کھاد چوری کی، عوام کا پیسہ تباہ کیا، یہ ہے آپ کا جرم،عوام مہنگائی، بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مررہی تھی، آپ کے لیکچرز جاری تھے، یہ ہے آپ کا جرم ۔ انہوںنے کہاکہ احتساب کے نعرے لگا کر سیاسی مخالفین اور میڈیا کوناحق جیلوں میں ڈالا، یہ ہے آپ کا جرم
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...