اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے پشاور موڑ تا اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو بس منصوبہ کے آغاز میں پانچ سال کی تاخیر کی انکوائری اور ذمہ داران کے تعین کا حکم دیتے ہوئے شفاف انکوائری کرکے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت ہے۔بدھ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایاکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف 7بجے اسلام آباد میٹرو بس سروس پر جاری کام کا جائزہ لینے پشاور موڑ میٹرو بس کی سائٹ پر پہنچے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ منصوبہ وزیراعظم نواز شریف کے دور میں 2017 میں شروع ہوا تھا جسے 2018 میں مکمل ہونا تھا،5 سال کی تاخیر ہوئی اور منصوبے پر کام مکمل نہیں ہوا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے منصوبے میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیراعظم نے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے رمضان المبارک میں میٹرو سروس شہریوں کے لئے مفت چلانے کا حکم دیا ہے،رمضان کے مقدس مہینے میں شہری مفت سفری سہولت حاصل کریں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم نے اسلام آباد میٹرو کو تین راستوں سے موٹر وے سے جوڑنے کی فوری فزیبیلیٹی کی تیاری کا حکم بھی دیا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیراعظم نے بارہ کہو، پشاور موڑ اور روات کے روٹس پر میٹرو چلانے کے لئے فوری فزیبیلیٹی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے اسلام آباد اور گردونواح کے شہریوں کو بہترین اور معیاری سفری سہولیات یقینی بنانے کا کہا ہے ،سابقہ حکمران اپنی پونے چار سال کی نالائقی نااہلی چھپانے کے لئے غیر ملکی سازش کے جھوٹ کی رٹ لگائے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ناہلی، نالائقی، سنگ دلی، کرپشن ہے جو سابقہ حکمرانوں کو غیرملکی سازش کا جھوٹ بلوا رہی ہے کیونکہ دکھانے اور بتانے کو اور کچھ نہیں: مریم اورنگزیب
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...