اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ کے سامنے جھکنے والوں کو غلام بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، اقتدار کی بجائے اقدار اور قومی آزادی و خودمختاری کا تحفظ اہم ہے،امریکی اشاروں پر متحرک کٹھ پتلیوں کو قوم کے مستقبل پر غلامی کی تاریکیاں طاری کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔جمعہ کو جمعیت علمائے اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ مولانا خان محمد شیرانی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈاکٹر شہباز گل بھی موجود تھے ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اسلاموفوبیا کے انسداد اور پاکستان کی آزادی و خودمختاری کے تحفظ کے حوالے سے عمران خان کی کاوشوں کو سراہا ۔ مولانا محمد خان شیرانی نے کہاکہ عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے انسداد اور ناموس رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ کیلئے عمران خان کی خدمات غیرمعمولی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا تصورِ ریاستِ مدینہ اور اسکے قیام کیلئے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اتحادِ امت خصوصاً امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل کا قابل عمل حل تجویز کرنے والے پہلے مسلم رہنما ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آزادی و خودداری کا علم بلند کرنے والوں کیخلاف سامراج نے ہمیشہ سازش رچائی، ضمیرفروش اور ملت فروش گروہ سے نہیں حب رسولِ مکرم علیہ السلام سے سرشار رہنما سے نسبت چاہتا ہوں۔
مقبول خبریں
وفاقی حکومت کی بھارتی حملوں سے نقصانات کی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ...
محسن نقوی کی بھارتی حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت
راولپنڈی(این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارتی ڈرون حملے میں زخمی محنت کش توقیر عباس کی عیادت کی ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول
کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 23 لاکھ ڈالرز موصول ہو گئے۔اسٹیٹ بینک...
سعودی سفارت کاری نے ثابت کیا یہ عقل اور حکمت کی آواز ہے، شام
دمشق(این این آئی )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیاں...
سٹار لنک کے استعمال کی اجازت پر سعودی عرب کامشکور ہوں،ایلون مسک
ریاض ، نیویارک(این این آئی)امریکی کاروباری شخصیت ٹیسلا اور ایکس اے آئی کے بانی ایلون مسک نے کہا کہ وہ سٹار لنک کے استعمال...