اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں ہر چیز قانون کے مطابق ہوگی۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کنفرم کر سکتا ہوں کہ عمران خان نے بیرون ملک سے تحفے میں ملی گھڑی اور دیگر قیمتی سامان 14 کروڑ روپے میں دبئی میں فروخت کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بھی عمران خان کی جانب سے بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف فروخت کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملک نے گھڑی تحفے میں دی وہ عمران خان نے خرید لی، اب ان کی مرضی ہے کہ وہ گھڑی 5 کروڑ میں فروخت کریں یا 10 کروڑ میں، عمران خان پر یہ کوئی اعتراض نہیں بنتا۔ہفتہ کو قومی اسمبلی اجلاس کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر صحافی کی جانب سے وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ کیا توشہ خانہ کا نیب ریفرنس بنے گا؟صحافی کے سوال پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہر چیز قانون کے مطابق ہو گی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...