بیجنگ (این این آئی)شینزو 13 مشن کی کامیاب تکمیل کے بعد، چینی خلائی اسٹیشن کا منصوبہ جلد ہی مکمل طور پر تعمیراتی مرحلے میں داخل ہو جائیگا۔ہفتہ کے روز کی اطلاعات کے مطابق رواں برس چین سب سے پہلے تیان چھو۔4 کارگو خلائی جہاز لانچ کرے گا جس کے بعد شینزو۔14 کا انسان بردار مشن بھیجا جائے گا۔تیان چھو۔4 کارگو خلائی جہاز شینزو۔14کے عملے کے لیے سپلائی فراہم کرے گا۔ اس دوران، دو لیب ماڈیول،یکے بعد دیگرے خلا میں بھیجے جائیں گے۔ہر لیب ماڈیول پہلے کور ماڈیول کے فرنٹ ڈاکنگ پورٹ کے ساتھ ڈوک کرے گا اور اسپیس سٹیشن کے روبوٹک بازو کے ذریعے کور ماڈیول کے تمام اطراف سائیڈ ڈاکنگ پورٹس پر منتقل کیا جائے گا۔اس کے بعد ایک ٹی شکل کا کمپلیکس بنایا جائے گا، جس کے بعد خلائی اسٹیشن کی تعمیر مکمل ہو جائے گی۔اس کے بعد تیان چھو۔5 کارگو خلائی جہاز اور انسان بردار شینزو۔15 مشن لانچ کیا جائے گا۔ مزید برآں، ایک ٹیلی سکوپ کیپسول خلا میں بھیجا جائے گا تاکہ خلائی سٹیشن کے مدار میں پرواز سے فلکیاتی اور طبعی مطالعات کے لیے مشاہداتی ڈیٹا فراہم کیا جا سکے۔خلائی اسٹیشن کو مکمل کرنے کے بعد، چین مزید وسیع اور جامع بین الاقوامی تعاون کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...