کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث حکومتی جماعت اور اپوزیشن کے کارکنان کی جانب سے سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں کے گھر کے باہر احتجاج کی مذمت کی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ کسی بھی سیاسی لیڈر، کارکن یا صحافی کے خاندان کے گھر کے سامنے مظاہرہ اچھی بات نہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ گھر والوں کو ہراساں کرنا غیر اخلاقی ہے، ہم باشعور اور ذمہ دار لوگ ہیں۔واضح رہے کہ لندن میں مقیم پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گھر کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کا شدید احتجاج جاری ہے جب کہ مسلم لیگ ن کے کارکن عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر سراپا احتجاج ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...