لاہور (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ صوفی گائیک استاد نصرت فتح علی خان اور استاد فرخ علی خان کی شاندار کمپوزیشن میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے موسیقی میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے والے سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مشہور حمدیہ کلام “یَاحَیّْ یَاقَیّْومْ” ریلیز کردیا۔یہ کلام ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں صوفیانہ کلام کے سننے والوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ دل کی گہرائیوں میں اترجانے والے کلام میں استاد راحت فتح علی خان کے صاحبزادے شاہ زمان نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے۔استاد راحت فتح علی خان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ صوفیانہ اور حمدیہ کلام کی گائیکی ہمیں ورثے میں ملی ہے۔ ہمارے خاندان کا صوفیانہ گائیکی سے کئی سو سال پرانا رشتہ ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...