ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اسٹار اداکار رنبیر کپور سے شادی کے بعد سسرال پر راج کرنے لگی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی نامو جوڑی عالیہ اور رنبیر 14 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی اور ابھی سے ہی عالیہ بھٹ نے اپنے سسرال میں دھاک بٹھانا شروع کردی ہے۔رنبیر کپور کی والدہ واداکارہ نیتو کپور سے ایک شو کے دوران سوال ہوا کہ اب تو بیٹے کی شادی ہوگئی ہے تو گھر میں کس کی مانی جاتی ہے؟، نیتو نے جواب دیا کہ گھر میں صرف میری بہو کی چل رہی ہے اور میں چاہتی بھی یہی ہوں۔نیتو کپور ”جگ جگ جیو” فلم کے ذریعے پھر سے بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہورہی ہیں، راج مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں انیل کپور بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔یاد رہے کہ عالیہ اور رنبیر 14 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی شادی کی تقریب کو انتہائی نجی رکھا گیا جس میں صرف گھر کے افراد اور خاندان نے شرکت کی۔ اس موقع پر چند بالی ووڈ اسٹارز بھی نظر آئے تھے۔
مقبول خبریں
پی ایس ایل 10 کا ترانہ جاری کر دیا گیا
لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے ترانے...
تیسرا اور آخری ون ڈے’پاکستان اور نیوزی لینڈ 5 اپریل کو آمنے سامنے ہونگے
ماؤنٹ مونگانوئی(این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 5 اپریل بروز ہفتہ کو ماؤنٹ...
ٹرمپ نے پاکستان سمیت 180ممالک پر جوابی ٹیرف کا اعلان کر دیا
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے...
اجتماعی قبریں جنگ کے غیر محدود ہوجانے کی مظہر ہیں ، اقوام متحدہ
نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ کے غزہ میں امدادی حکام نے غزہ میں قائم کی گئی ایک اجتماعی قبر سے طبی عملے کے...
ایلون مسک جلد کابینہ چھوڑ دیں گے ،ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ کے علاوہ کئی دوسرے قریبی افراد کو بتایا ہے کہ ارب پتی...