واشنگٹن(این این آئی)ڈونلڈٹرمپ کو پنسلوینیا، وسکونسن اور مشی گن کے نتائج پر اعتراضات ہیں۔ امریکی صدرٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے پنسلوینیا میں ڈیموکریٹس پر دھاندلی کا الزام لگادیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرک ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشنز پر عملے نے بائیڈن اور ہیرس کی تصاویر والے ماسک لگا رکھے تھے جو انتخابی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پینسلوینیا کے نتائج کیخلاف مقدمہ دائر کریں گے۔ادھر ٹرمپ کیمپین منیجر نے کہا کہ وسکونسن کی کئی کاونٹیز میں ووٹنگ کی بیضابطگیوں کی گئیں۔ تاہم وسکونسن الیکشن عہدیدار نے دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں 59 ویں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کے مجموعی الیکٹورل ووٹ 264 ہوگئے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔جو بائیڈن کو جیتنے کے لیے مزید 6 ووٹوں کی ضرورت ہے ،جبکہ اب بھی 5 ریاستوں کے نتائج واضح ہونا باقی ہیں ان ریاستوں کے 60 الیکٹورل ووٹ ہیں
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...