لاہور( این این آئی)امریکہ کی سیاست اور انتخابی عمل سے کسی بھی طرح کی آگاہی نہ رکھنے کے باوجود پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے امریکہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج میں غیر ملکی دلچسپی لی اور اس پر بڑے پیمانے پر جواء بھی کھیلا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چائے کے کھوکھوں اور باربر شاپس سمیت دیگر اکٹھ والے مقامات پر شہریوں کی جانب سے امریکہ کے انتخابات میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن زیر بحث رہے ۔ شہری جو امریکی سیاست او رحتیٰ کہ ووٹنگ کے طریق کار اورحکومت کی تشکیل کے عمل سے بھی لا علم ہیں وہ اپنے اپنے تبصرے اورتجزیے کرتے ہوئے نظر آئے ۔ اکثریت نے بغیر کسی جواز کے جوبائیڈن کی کامیابی کی خواہش ظاہر کی ۔ دوسری جانب امریکہ میںہونے والے صدارتی انتخابات پر بڑے پیمانے پر بھی جواء بھی کھیلا گیا اور اکثریت نے جوبائیڈن کی کامیابی پر جواء کھیلا ۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...