اسلام آباد (این این آئی)ہائیکورٹ نے عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے اور غداری کا مقدمہ چلانے کی اپیل خارج کردی۔اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس سردار اعجازا سحاق خان پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگرکے نام ای سی ایل میں شامل اور غداری کا مقدمہ چلانے کی انٹراکورٹ اپیل خارج کردی۔عدالت نے انٹراکورٹ اپیل کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیل کنندہ مولوی اقبال حیدر کے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔اس سے قبل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست ایک لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ خارج کی تھی۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...