نئی دہلی (این این آئی )بھارت کے مغربی حصے میں کیمیکل کے ایک گودام میں دھماکے کے بعد چھت گرنے سے خواتین سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی حکام نے بتایا کہ مغربی گجرات کے شہر احمد آباد کے نواح میں واقع ایک صنعتی کمپلیکس میں واقعہ پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ واقعے میں 5 خواتین اور 9 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ اموات کی تعداد 12 ہوگئی ہے جس میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔فائر کنٹرول روم کے ڈیوٹی افسر نے بتایا کہ 9 افراد زخمی ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد کا علاج جاری ہے۔عینی شاہدین نے صحافیوں کو بتایا کہ دھماکے سے عمارت کی دیواریں پھٹ گئیں۔احمد آباد کے چیف فائر افسر ایم ایف دستور نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا کہ دھماکہ کیمیائی اسٹور میں آگ لگنے کے سبب ہوا تھا اور دھماکے سے عمارت ملبے کے ڈھیر میں بدل گئی۔دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ حکام متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...