اسلام آباد (این این آئی)برطانوی ہائی کمشنر پاکستان ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو کی گئی ۔ہائی کمشنر نے شہباز شریف کو وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور برطانوی حکومت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے برطانوی وزیر اعظم کا بورس جانسن کے مبارکبادی ٹویٹ پر اظہار تشکر کیا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، جو وسیع پیمانے پر مختلف امور میں تاریخی روابط اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔ وزیر اعظم نے بہتر تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کی اہمیت اور تعلقات کو اسٹریٹجک سطح پر فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔برطانیہ میں مقیم تقریبا ً1.6 ملین سمندر پار پاکستانیوں کے دونوں ملکوں کے مابین ادا کئے جانے والے پْل کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے قانونی ہجرت کے شعبے میں تعاون کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس امر میں موجود استعداد کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جا سکے۔وزیر اعظم نے پاکستان میں تعلیم ، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کو فروغ دینے کیلئے برطانیہ کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔برٹش ہائی کمشنر نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط اور وسیع کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...