روس سے یوکرین میں آرتھوڈوکس ایسٹر کے دوران جنگ بندی کی اپیل

0
264

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس ہفتے آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر چار دن کے انسانی بنیادوں پر جنگ روکنے کی اپیل کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری نے مطالبہ کیا کہ 21 اپریل سے اس لڑائی کو روکا جائے کیونکہ یہ آرتھوڈوکس عیسائی کیلنڈر میں مقدس جمعرات ہے اور اس کے مطابق 24 اپریل تک ایسٹر کا تہوار منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوکرینی اور روسی دونوں ہی اس عرصے کے دوران ایسٹر مناتے ہیں۔مشرقی یوکرین میں روسی حملے کے بارے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری نے کہا کہ جنگ کے اس مرحلے میں شہریوں پر ہونے والے حملے اور خوفناک تعداد پہلے سے کہیں زیادہ شدید ہو سکتے ہیں۔مشرقی یوکرین میں روسی حملے کے بارے میں اقوام متحدہ کے سکریٹری کا کہنا تھا کہ جنگ کے اس مرحلے میں شہریوں پر ہونے والے حملے اور خوفناک تعداد پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکے ہیں۔جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ جنگ میں مختصر وقفے سے ان شہریوں کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداریاں کھولنے کی اجازت ملے گی جو دشمن علاقوں کو چھوڑنا چاہتے ہیں تاکہ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کی مدد سے ایسا کیا جا سکے۔جنرل انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ جنگ میں وقفے کے دوران یوکرین کے ماریوپول، کھیرسن، ڈونیٹسک اور لوہانسک سمیت شدید طور پر متاثر ہونے والے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے امدادی سامان کی فراہمی کی جا سکے گی۔