اسلام اباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا اتحاد ذاتی پسند نا پسند سے بالاتر ہو کر ملک کے 22 کروڑ عوام کی خدمت کرنا ہے،ہم غربت، بے روزگاری اور افراط زر جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں، عوام کو جو توقعات آپ سے ہیں آپ خلوص سے پانسہ بدل دیں۔ بدھ کو وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں وفاقی کابینہ میں شامل اراکین نے شرکت کی، وفاقی کابینہ کو ملکی معیشت اور امن و امان سمیت مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وفاقی کابینہ کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کابینہ ارکان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ ہم نے بڑی محنت سے ایک جھرلو حکومت کو گھر بھیجا۔انہوںنے کہاکہ تجربہ کار افراد کابینہ میں ہیں جنہوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں، آپ کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے آپ کو یہ ذمہ داری سونپی، عوام کو جو توقعات آپ سے ہیں آپ خلوص سے پانسہ بدل دیں۔انہوں نے کہا کہ ہم غربت، بے روزگاری اور افراط زر جیسے چیلنجز سے نبرد آزما ہیں، مشکلات کے خلاف جنگ میں گزشتہ حکومت بری طرح ناکام رہی۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں قوم کے مفاد میں بہترین فیصلے کرنے ہیں، تمام بڑی جماعتوں کا اکٹھا ہونا پاکستان کی تاریخ کا بڑا اتحاد ہے، کون سے وہ اقدامات ہیں جو عوام کے بہترین مفاد میں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے کیا مسائل ہیں، ان پر بھرپور توجہ دینا ہوگی، دیگر صوبوں کے مسائل پر بھی ہمیں توجہ دینا ہوگی۔انہوںنے کہاکہ زہریلے پروپیگنڈے کا حقائق کی مدد سے جواب دینا ہوگا، ساڑھے تین سال میں جو کرپشن عروج پر تھی اس کو ختم کرنا ہے۔شہباز شریف نے کہاکہ جب سیاست کا موقع آئے گا تو سیاست ہوتی رہے گی لیکن ابھی ہمارے اتحاد کا مقصد ذاتی پسند ناپسند سے بالاتر ہو کر ملک کے 22 کروڑ عوام کی خدمت کرنا ہے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...