وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا پمز ہسپتال کا دورہ،مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جا ئزہ لیا

0
227

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادر پٹیل نے پمز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جا ئزہ لیا ،انہوں نے ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت تمام وارڈز کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔ ہسپتال کی انتظامیہ نے وفاقی وزیر صحت کو مریضوں کو دی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر عبدالقادر پٹیل نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں، دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔وزیر صحت نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف محنت، لگن اور جذبے سے کام کریں، موجودہ حکومت سماجی شعبے اور عوام کی بہتری کیلئے بھر پور اقدامات کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ میرے دوریکا مقصدعوام کو ہسپتالوں میں دستیاب سہولیات ، ہسپتال انتظامیہ اور مریضوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لینا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی فوکس کر رہی ہے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی کارکردگی کو میں خود مانیٹر کرتا رہوں گا۔