اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ ملکی ترقی کا سفر جہاں سے ختم ہوا تھا وہیں سے شروع ہے،دنیا بھر کے ممالک کے سفیران کے وزیرِ اعظم کو مبارکبادوں کے پیغامات تقریباً چار سال بعد خارجہ پالیسی کی بہتری کی طرف جانے کی واضح نشاندہی کر رہے ہیں۔اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے وزیرِ اعظم کے طور پر پہلے دس دن ترقی و خوشحالی کی طرف بڑھتے ہوئے پاکستان کی نوید دے رہے ہیں۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کابینہ کے اراکین ملکی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دنیا بھر کے ممالک کے سفیران کے وزیرِ اعظم کو مبارکبادوں کے پیغامات تقریباً چار سال بعد خارجہ پالیسی کی بہتری کی طرف جانے کی واضح نشاندہی کر رہے ہیں، موجودہ حکومت کو نہ صرف عوامی بلکہ دوست ممالک کا اعتماد حاصل ہے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...