وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

0
191

اسلام آباد (این این آئی) وزیرِ اعظم شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں وفاقی وزراء رانا ثناء اللّہ اور خواجہ سعد رفیق نے بھی شرکت کی ۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔مولانا فضل الرحمن نے کابینہ کے پہلے اجلاس میں پیش کئے گئے ملکی معیشت کے اعشاریوں پر تشویش کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ کابینہ کے مل کر ملک کو ان مشکل حالات سے نکالنے کے عزم کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خوش آئند قرار دیا۔