احسن اقبال کا سی پیک کی ریسرچ پر کام کرنے والے ادارہ کو غیر فعال کر نے پر سخت برہمی کا اظہار

0
217

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے سی پیک کی ریسرچ پر کام کرنے والے ادارہ کو غیر فعال کر نے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سی پیک پر عمل درآمد کے لیے موثر انتظامی ڈھانچہ تشکل دیا جائے گا ،سی پیک کو چلانے کیلئے طویل مدتی انتظامی امور پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ جمعرات کو وزارت منصوبہ بندی کے ڈویلپمنٹ پروجیکٹس سے متعلق بریفنگ کا اہتمام کیاگیا ۔وفاقی وزیر احسن اقبال کو اجلا س میں سی پیک کے سنٹر آف ایکسلنس سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر نے ناراضگی کا اظہار کیا کہ سی پیک کی ریسرچ پر کام کرنے والے ادارہ کو غیر فعال کیا گیا ۔ احسن اقبال نے کہاکہ سنٹر آف ایکسلنس کا کم ہی صنعتی زونز سے متعلق ریسرچ کرنا تھا کہ ہمیں کن کن شعبوں میں کون کون سی انڈسٹریز درکار ہیں۔انہوںنے کہاکہ پائیڈ کو یہ ادارہ دینے کا مقصد ہی سی پیک پر ایسی ریسرچ کروانا تھا جو نہ صرف پاکستان بلکہ چین کیلئے بھی فائدہ مند ہو ۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے غیر فعال سی پیک اتھارٹی کو بند کرنے کی منظوری لینے کی ہدایات دیں اور کہاکہ سی پیک پر عمل درآمد کے لیے موثر انتظامی ڈھانچہ تشکل دیا جائے گا ،سی پیک کو چلانے کے لیے طویل مدتی انتظامی امور پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔اجلاس میں کراچی کے وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں سندھ اور کراچی کے وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر تیز عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ۔