وزیر اعظم سے خرم دستگیر کی ملاقات ، وزیر اعظم کو پاور سیکٹر کی اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا

0
208

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ پاور ڈویژن خرم دستگیر نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر نے وزیر اعظم کو پاور سیکٹر کی اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا ے۔ وزیرِ اعظم کی ہدایت کے مطابق یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے حوالے سے اٹھائے جا رہے اقدامات پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیرِ اعظم نے پاور سیکٹر میں ترجیحی بنیادوں پر اصلاحات بالخصوص بند رہ جانے والے بجلی گھروں کو بھی جلد از جلد بحال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت جاری کی۔