مزار شریف (این این آئی)افغانستان کے شہر مزار شریف میں دو منی بسوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم نوافراد ہلاک ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بلخ کی صوبائی پولیس کے ترجمان آصف وزیری نے کہا کہ دھماکے مزار شریف کے مختلف اضلاع میں چند منٹ کے فرق سے ایک ایسے موقع پر ہوئے جب مسافر رمضان کا روزہ افطار کرنے کے لیے اپنے گھروں کی طرف جا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کا ہدف شیعہ مسافر معلوم ہوتے ہیں جبکہ ان دھماکوں میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک منی بس میں آگ لگ گئی جب کہ دوسری ویڈیو میں طالبان اہلکار گاڑی سے متاثرین کو ہسپتالوں لے جا رہے ہیں۔یہ دھماکے مزار شریف کی ایک مسجد میں ہونے والے مہلک بم حملے کے ایک ہفتے بعد ہوئے جس میں کم از کم 12 نمازی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔اس دھماکے کے ایک دن بعد شمالی شہر قندوز کی ایک اور مسجد میں ایک الگ بم حملہ ہوا جس میں اقلیتی صوفی برادری کو نشانہ بنایا گیا تھا، نماز جمعہ کے دوران کم از کم 36 افراد کو ہلاک ہو گئے تھے۔اس کے علاوہ ایک حملے میں شیعوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جہاں کابل کے ایک اسکول میں دو بم دھماکوں میں چھ طلبہ ہلاک ہوئے۔شدت پسند تنظیم داعش نے مزار شریف میں مسجد پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی تاہم اب تک کسی گروپ نے قندوز اور کابل کے اسکول میں ہونے والے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔افغانستان میں آئی ایس کی علاقائی شاخ نے بارہا شیعہ اور صوفی جیسی اقلیتوں کو نشانہ بنایا ، جو اسلام کی صوفیانہ شاخ کی پیروی کرتے ہیں۔طالبان حکام کا اصرار ہے کہ ان کی افواج نے داعش کو شکست دی ہے لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ جہادی گروپ اب بھی ایک اہم سیکیورٹی چیلنج ہے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...