روسی حکومت اقوام متحدہ کی تذلیل چاہتی ہے، یوکرینی صدر

0
273

کیف (این این آئی)یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی حکومت اقوام متحدہ کی تذلیل چاہتی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوٹیرش کی کیف میں موجودگی کے وقت روسی فوج کی طرف سے یوکرینی دارالحکومت پر راکٹ حملے کرنا دراصل روس کی طرف سے اس عالمی ادارے کو ذلیل کرنے کی ایک کوشش ہے۔ زیلنسکی کے بقول روس کی ان حرکات پر عالمی برادری کی طرف سے سخت اور فوری ردعمل ظاہر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس امن کی کوششوں کو سبوثاژ کر رہا ہے لیکن اسے کامیابی نہیں ملے گی۔