اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اور نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مسجد نبویۖمیں کابینہ اراکین کیخلاف نعرے بازی اور اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں۔ اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ اس طرح ک واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کے قائدین نے گالم گلوچ اور کردار کشی کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اپنی تقریروں میں مخالفین کا نام لے لے کر لوگوں کو اکسا رہے ہیں، اس ساری صورتحال کے ذمہ دار عمران خان خود ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پہلے پاکستان کی سیاست کو گالم گلوچ سے آلودہ کیا گیا اب مخالفین کو حراساں کرنے کی روایت اور تشدد متعارف کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک میں جو سیاسی کلچر پروان چڑھ رہا ہے وہ بہت ہی خطرناک ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سیاست میں گالم گلوچ اور تشدد کے عنصر کی حوصلہ شکنی نہ کی گئی تو کوئی سیاست نہی کر سکے گا۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...