اسلام آباد (این این آئی)وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی نا اہلی، ایندھن کی عدم دستیابی اور پاور پلانٹس بند ہونے کے سبب 5 ہزار سے زائد میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے،سابق حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے کچھ پلانٹ جو بند پڑے ہوئے تھے ، جن میں تکنیکی خرابیاں پیدا ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے 2 ہزار 156 میگاواٹ بجلی نہیں،اگر فوری طور ایندھن دستیاب ہوجائے تو بجلی بن سکتی ہے،ڈسٹربیوشن کمپنیز کے ملازمین کی عید کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی ہیں،امید ہے وزیر اعظم کے احکامات کے مطابق یکم مئی سے حالات بہتر ہوجائیں گے،2 مئی سے فرنس آئل بھی ملنا شروع ہوجائیگا جس کے بعد مزید بہتری کا امکان ہے۔وزیر مملکت ہاشم نوتیزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ کہ ایل این جی، فرنس آئل اور کوئلے کی عدم دستیابی کی وجہ سے 5 ہزار 739 میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال ہے، اگر فوری طور ایندھن دستیاب ہوجائے تو یہ بجلی بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے کچھ پلانٹ جو بند پڑے ہوئے تھے اور جن میں تکنیکی خرابیاں پیدا ہوگئی ہیں ان کو مرمت کے لیے وقت دیا کیا ہے، ان پلانٹس کی وجہ سے 2 ہزار 156 میگاواٹ بجلی نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وزیر اعظم کے احکامات کے مطابق یکم مئی سے حالات بہتر ہوجائیں گے، اس ضمن میں ہم نے ڈسٹربیوشن کمپنیز کے ملازمین کی عید کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی ہیں تاکہ عید کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی جاسکے۔انہوںنے کہاکہ حکومت کی جانب سے آر ایل این جی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے، 2 مئی سے فرنس آئل بھی ملنا شروع ہوجائیگا جس کے بعد بہتری کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی چوری روکنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد لے رہے ہیں
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...