لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے فتنے کا نام ہے اسے جتنی جلد ی کچل دیا جائے یا اس کی اصل جگہ پر پہنچا دیا جائے اتنا ہی پاکستا ن کے حق میںبہتر ہوگا ،جس طرح پی ٹی آئی والے یہاں غنڈہ گردی کرتے ہیں سعودی عرب میں بھی ایسا کرنے کی کوشش کی ، سیاسی دشمنی میں مسجد نبوی ۖکی بے حرمتی کی گئی ، یہ واقعہ منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جتنے بڑے چیلنجز ہیں اتنا ہی بڑا ارادہ ہے، ہم پنجاب اور پاکستان کے عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، لوگوں کو جلد گورننس میں بہتری نظر آئے گی،حمزہ شہباز کو وزیراعلی پنجاب بننے پر بہت مبارک ہو، الحمدللہ مجھے آج بہت خوشی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف بہترین ایڈ منسٹریٹر ہیں ان میں بہترین وزیر اعظم والی صلاحیتیں ہیں ، وہ صبح پانچ بجے اٹھتے ہیں اور رات گئے تک کام کرتے ہیں اورامید ہے کہ پاکستان کے مسائل پر بہت جلد قابو پا لیا جائے گا اور عوام کی زندگیوں میںبہتری آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والوں نے قومی اسمبلی میں کیا کیا ، پھر اسے پنجاب اسمبلی میں دہرایا گیا ،یہ جوکروں کی جماعت ہے ،سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل نہیں کیا گیااور انہیں ہوا میں اڑا دیا ، عدالتوںکے احکامات کو اپنے پائوں کے نیچے کچلا ،یہ تو بچوں کی طرح کر رہے ہیں کہ مجھے نہیں ملا تو میں کسی کو نہیں لینے دوں گا
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...