اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ( ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسجد نبویۖمیں پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، حرم رسولۖمیں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے۔ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مسجد نبویۖکے واقعہ سے پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کا امیج بری طرح متاثر ہوا۔انہوں نے کہا کہ شاہ زین بگٹی سے بد سلوکی کی گئی اور ان کے بال نوچے گئے، جنہوں نے یہ کیا وہ اپنے گھروں سے مبارکیں وصول کر کے یہاں آئے تھے۔انہوںنے کہاکہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن مقدس مقامات کا احترام پامال نہیں ہونا چاہیے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...