اسلام آباد(این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کی وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ رو، چیخو یا پیٹو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حلف اْٹھا لیا ہے۔سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ گورنر ہاؤس لاہور پر غیر قانونی قبضے کی سخت مذمت کرتا ہوں،صوبائی انتظامیہ نے اس ضمن میں آئین اور قانون کی صریحاً خلاف ورزی کی،حمزہ شہباز کا حلف فوری ختم کیا جائے تاکہ معاملات کشیدہ نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان پنجاب میں آئینی بحران کا نوٹس لیں، حمزہ شہباز کا غیر قانونی حلف روکا جائے اور فریقین کو سن کر فیصلہ کیا جائے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پولیس کی مدد سے مہمان گیلری سے خود ساختہ انتخاب کے ذریعے بننے والے عبوری ضمانت پر ایک مطلوب شخص نے گورنر ہاؤس کے گراونڈ پر قبضہ کر کے ایک نجی تقریب میں حلف اٹھا کر وزیر اعلیٰ کہلوانا شروع کر دیا، اس عمل کو کون مانے گا۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے انہیں کرارہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ رو، چیخو یا پیٹو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حلف اْٹھا لیا ہے۔انہوںنے کہاکہ آئین، پارلیمنٹ اور عدالتوں کے خلاف غنڈہ گردی کرنے والوں کے لئے صرف جیل کے دروازے کھلیں گے ،آئین اور قانون کو غنڈہ گردوں نے مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فریقین کو سنا جا سکتا ہے، غنڈوں بد معاشوں اور آئین شکنوں کو نہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...