لاہور( این این آئی)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت ختم کرنے کے خلاف سازش والے جس مراسلے کو حکومت بے بنیاد اور جعلی قرار دیتے تھی آ ج خود اپنے بیانیے کے خلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان کر رہی ہے ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کررہا ہے ،یہ بات ثابت ہو گئی کہ مداخلت سازش سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے جیسے کہ ا نگریز نے برصغیر میں کی۔ انہوںنے کہا کہ (ن)لیگ کی طرف سے جلسوں کی ابتدا ء جلد انتخابات کی ایک کڑی ہے، دو ووٹوں کی اکثریتی حکومت دو ماہ میں ہی سیاسی طور پر ختم ہو جائے گی۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے پھر لگ پتہ جائے گا سیاست آ ر ہوگی یا پار ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ بہتر یہی ہے کہ 31 مئی سے پہلے پہلے نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...