شیخوپورہ (این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم اور چئیر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران نیازی سڑکوں پر خط لیکر گھوم رہا ھے اور قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اپنے ساڑھے تین سالہ دوراقتدار میں پاکستان کی تباہی وبربادی کی ھے عمران نیازی کے ساتھ کوئی ادارہ کوئی طبقہ خوش نہ ھے عدلیہ الیکشن کمیشن کو بے توقیر کر رہا ہے نااہل اور نالائق اعظم کی حکومت کے خلاف کوئی عالمی سازش نہیں ہوئی بلکہ اسے جمہوری طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے ملک کی جمہوری قوتوں نے اقتدار سے نکالا ہے آ سیہ ملعون کو امریکہ کے حوالے کرنے والوں کو بھی قوم کے سامنے جوابدہ ہو نا پڑے گاعمران نیازی رونا پیٹنا چھوڑ کر جمہوری انداز اپنائیں آئین اور قانون کے مطابق احتجاج کریں ورنہ قانون حرکت میں آ ئے گافرح گوگی کا کرپشن میں نام آ تے ہی اس کی چیخیں نکل رہی ہیں توشہ خانہ کی چیزیں فروخت کرنے سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے پی ٹی آئی نواز شریف کی سیاست ختم کرتے کرتے خود اپنی سیاست کا خاتمہ کرنے کے قریب پہنچ چکی ہے پی ٹی آئی کا ساڑھے تین سالہ دور بدترین گزرا قومی خزانہ خالی ہوچکا ہیپاکستان کو معاشی طور پر خوف ناک حد تک پہنچا دیا ہیشہباز شریف نے چار دنوں میں میٹرو بس سروس شروع کر دی ہے عمران نیازی ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہا ہیمسلم لیگ ن تھوڑے وقت میں عام آ دمی کی زندگی میں بہتری لائے گی آ نے والے دنوں میں عوام کو آ ٹا چینی کی صورت میں ریلیف ملے گاکرپشن کا خاتمہ ہو گا گڈ گورننس بہتر ہوگی اور مسلم لیگ ن نے ترقی کا سفر جاری رکھے گی ان خیالا ت کااظہار انہوں نے لیگی کارکنوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ،اس موقع پر ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیدار بھی موجود تھے
مقبول خبریں
بنوں میں کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ، ایک خاتون جاں بحق‘3افراد زخمی
بنوں (این این آئی)بنوں پولیس اسٹیشن میریان اور ہوید میں دو الگ الگ کواڈ کاپٹر ڈورون حملے میں ایک خاتون جاں حق جبکہ 3...
پی ٹی آئی کی تحریک صرف بیانات کی حد تک ہے، کوئی تیاری نہیں‘...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی تحریک کے حوالے سے...
بلاول بھٹو زرداری کا بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
کراچی (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے واقعات میں جانی و مالی نقصان پر...
آئی سی سی ویمن T20 رینکنگ، پاکستان کی سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرار
لندن (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی۔آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز...
زمبابوے کو اننگز اور 236 رنز سے شکست، جنوبی افریقا نے سیریز 0-2 سے...
بلاوائیو(این این آئی)جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 236 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔بلاوائیو میں...