اسلام آبا د(این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی عوامی رابطہ مہم شروع کر چکی ہیں،شہباز شریف نے خود پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی، میرا بھتیجا روز عدالت میں ذلیل و خوار ہورہا ہے،جلد انتخابات ہو رہے ہیں، ملک کے مسائل کا حل جلد انتخابات ہیں،ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ نااہل حکومت ہم پر مسلط کر دی گئی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خود پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی، اے این ایف کیس میں ملزمان پر وکلاء نے فرد جرم عائد نہیں ہونے دی جبکہ میرا بھتیجا روز عدالت میں ذلیل و خوار ہورہا ہے۔انہوںنے کہاکہ عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جلد انتخابات ہو رہے ہیں، ملک کے مسائل کا حل جلد انتخابات ہیں، ملک کے مقتدر حلقوں سے بھی کہتا ہوں کہ جلد انتخابات کرائیں۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف )اور (ن )لیگ نے بھی عوام رابطہ مہم شروع کر دی ہے، پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام جماعتیں انتخابی عوامی رابطہ مہم شروع کر چکی ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف نے 14 مرتبہ فوج اور آرمی چیف پر تنقید کی، گزشتہ روز بھی جنرل فیض کا نام لیکر رگڑا دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ ملک کے مقتدر حلقوں کو کہتا ہوں کہ جلد انتخابات کرائیں۔
مقبول خبریں
بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس...
بھارت ،پاکستان امن و استحکام کو ترجیح دیں، کشیدگی کے اقدامات سے گریز کریں...
بیجنگ(این این آئی)پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی پر چینی وزارت خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا۔بھارت کی جانب سے ہونے...
پاک بھارت کشیدگی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو...
واشنگٹن ،اسلام آباد (این این آئی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔امریکی...
پاکستانی قوم کا مورال بلند ہے، وفاقی وزیراطلاعات
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا اور پاک...
بھارت نے پاکستان میں 3 ائیر بیسز پر میزائل داغے ہیں، تمام اثاثے محفوظ...
راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشن لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ائیر...