سکھر (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان عوامی سیاستدان نہیں، وہ کسی اور طریقے سے اقتدار میں آئے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سیاسی لوگ اداروں پر حملے نہیں کرتے، اداروں کا احترام سب پر لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بہادر نہیں ہے، ان کی حکومت نے 4 سال میں ملک کو دلدل میں دھکیل دیاجس کو ٹھیک کرنے میں کم از کم چار ماہ تو لگ سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ سیاسی جدوجہد اور ہے، یہ شارٹ کٹ کے عادی ہیں تاہم کچھ نہیں ہوگا، عمران خان کے الزامات میں صداقت نہیں، ان کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔خورشید شاہ نے کہا کہ حکیم سعید اور شامی صاحب کے انکشافات کی تحقیقات کیلئے بھی جوڈیشل کمیشن بنائیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...