اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمن نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے بھی کپتان عمران خان کی طرح آئینی اختیار کا غلط استعمال کرنا چاہا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں مسلسل آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔شیری رحمن نے کہاکہ گورنر پنجاب نے کئی ماہ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے کو مفلوج بنا کر رکھا تھا، انہیں باعزت طریقے سے مستعفی ہو جانا چاہئے تھا۔انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی کی جانب سے وزیراعظم کی بھیجی سمری مسترد کرنے کا عمل تشویشناک اور حیران کن تھا، صدر کا عہدہ وزیراعظم کا مشورہ ماننے کا پابند ہے۔انہوںنے کہاکہ عارف علوی تحریک انصاف کے کارکن کا کردار ادا کررہے ملک کے صدر کا نہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...