یوکرین کیساتھ جنگ میں 15 ہزار روسی فوجی ہلاک ہو گئے، برطانوی وزیردفاع کا دعویٰ

0
227

لندن (این این آئی)برطانوی وزیر دفاع نے روس یوکرین جنگ میں پندرہ ہزار روسی فوجیوں کی ہلاکت کو دعویٰ کیا ہے۔بین والس نے برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین کو بتایا کہ یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کو بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔برطانوی وزیردفاع کے مطابق روس کے پندرہ ہزار فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، یوکرین نے جنگ میں بائیس ہزار روسی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔روسی وزارت دفاع کے مارچ کے آخری ہفتے دیے گئے اعداد و شمار کے مطابق یوکرین جنگ میں چار ہزار کے قریب روسی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔