اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ آئینی حدود میں رہ کر کردار اداکرنا ہی نیوٹریلٹی ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ پی ڈی ایم اسٹیبلشمنٹ کونیوٹرل دیکھناچاہتی تھی اور چاہتی ہے ،آئینی حدود میں رہ کر کردار اداکرنا ہی نیوٹریلٹی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران اینڈ گوگی گینگ کی اصل پریشانی نیوٹریلٹی ہے ،گوگاخان اینڈگوگی گینگ کی خواہش ہیکہ فوج نیوٹرل نہ رہے ۔ انہوںنے کہاکہ انکی خواہش ہے انکی سرپرستی جاری رکھ کر موجودہ حکومت کا خاتمہ کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی خود کو حق پرست اور وفادار جبکہ باقی سب کو باطل اورغدار سمجھتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اداروں کے خلاف بیان بازی کا مقصد انہیں اپنی حمایت پر مجبور کرنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی چاہتے ہیں کہ ریاست کا چوکیدار ریاست کانہیں بنی گالہ کی چوکیداری کرے ۔ انہوںنے کہاہک وہ چاہتے ہیں کہ توشہ خانہ چوری فارن فنڈنگ گوگی جوگی گینگ اورآئین شکنی میں انکے پول نہ کھلے جائیں لیکن پی ڈی ایم اور پوری قوم اسٹیبلشمنٹ کو آئینی حدود میں رہ اپنی آئینی زمہ داری پوری کرنے کی خواہش مند ہے ،اسٹیبلشمنٹ کے نیوٹریلٹی کے فیصلے کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں انتخابی اصلاحات ساتھ جلد از خلد انتخابات شامل ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم اورمتحدہ اپوزیشن آ پ کی حکومت کے خاتمے کے بعد آ پ کو سیاسی میدان میں بھی ووٹ سے شکست فاش دینگے ۔انہوںنے کہاکہ اب آپ کی کمک کے لئیے فون کال آئیگی نہ پہاڑی مخلوق کی کمک ۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...