وزیر خارجہ اگر بات کرنے کے بعد بیٹھتے اور اپوزیشن کی بات سنتے تو بہتر تھا ، فہمیدہ مرزا

0
215

اسلام آباد (این این آئی) جی ڈی اے کی رکن اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہاہے کہ وزیر خارجہ اگر بات کرنے کے بعد بیٹھتے اور اپوزیشن کی بات سنتے تو بہتر تھا ۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ وزیر خارجہ اگر بات کرنے کے بعد بیٹھتے اور اپوزیشن کی بات سنتے تو بہتر تھا ۔ انہوںنے کہاکہ ایوان میں حقیقی اپوزیشن جی ڈی اے ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں شہباز شریف کی کابینہ میں شامل ہونے پر بلاول بھٹو کو مبارکباد دینا چاہتی تھی،سپیکر صاحب یہ کیسا ایوان ہے جس میں وزیر خارجہ پالیسی بیان دے اور اپوزیشن لیڈر ہی نہ ہو۔ انہوںنے کہاکہ آپ شاید الیکشن کمیشن کا فیصلہ چاہتے تھے وہ بھی آگیا ،اب تو آپ اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ کرلیں ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر پر بیان صرف بیان برائے بیان نہ ہو ، گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس دیکھ رہی تھی کہ جوبائیڈن سے دوستی ہے تو پھر اسے کشمیر کیلئے کام آنا چاہیے