گلگت (این این آئی)وفاقی مشیرِ امورِ کشمیر و گلگت بلتستان قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لئے تحریک انصاف کی حکومت کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عبوری آئینی صوبہ پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہے اس پر عملدرآمد کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لئے فیڈرل پی ایس ڈی پی کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کو اعلی معیار کی گندم فراہم کریں گے۔ سوست بارڈر دوطرفہ تجارت کے لئے کھولنے کے حوالے سے جلد اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی حزبِ اختلاف کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کا رویہ آئین اور اداروں کے خلاف ہتک آمیز ہے۔ وفاقی مشیر نے کہا کہ ششپر گلیشئر کے متاثرین اور متاثرین روندو کی آباد کاری کے حوالے سے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ گلگت بلتستان کے گورنر کے حوالے سے بھی بہت جلد فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کا فوری دورہ کروں گا۔ اس موقع پر قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ اور سابق وزیر اعلی مہدی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...