اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے ائیرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ فی الحال شروع نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ قومی ادارہ صحت کی جانب سے اومی کرون کا سب ویریئنٹ رپورٹ ہونے کے بعد سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے آنے والی پروازوں کے مسافروں کے ریپڈٹیسٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ابتداء میں 150 افراد تک کے حامل چھوٹے جہازوں کے مسافروں میں سے 10 سے 15 مسافروں کے RAT ٹیسٹ ہوں گے ،250 یا اس زائد مسافروں کے حامل بڑے جہازوں کی صورت میں 15 سے 20 مسافروں کے ٹیسٹ ہوں گے تاہم اب وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل کی جانب سے قومی ادارہ صحت کے فیصلے پر عمدرآمد نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان میں کورونا کے اومیکرون وائرس کے نئے سب ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔
مقبول خبریں
کوئلے سے پیدا ہونیوالی توانائی کو بھی عالمی معیار کے مطابق ماحول دوست نہیں...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر شیری رحمن نے کہاہے کہ کوئلے سے پیدا ہونیوالی توانائی کو بھی عالمی معیار کے مطابق...
حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد نیشنل ایکشن پلان کا از سر نو...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد نیشنل ایکشن پلان کا...
آئی ایم ایف کیساتھ مثبت بات چیت جاری ہے،بہت جلد معاشی صورتحال میں تبدیلی...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ مثبت بات چیت جاری ہے،بہت جلد معاشی...
عمران نیازی اہم شخصیات کی کردار کشی کرتے ہے،احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی...
سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے...
اسلام آباد/ڈیرہ بگٹی(این این آئی)وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ سوئی اور ڈیرہ بگٹی کے عوام کو...