لندن (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد نوازشریف نے شہباز شریف کو پی ٹی آئی سے سیاسی انتقام لینے سے روک دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن )کی لندن میں اہم اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے شہباز شریف کوپی ٹی آئی سے سیاسی انتقام لینے سے سے روک دیا۔ذرائع نے بتایا کہ لیگی قیادت نے کہاکہ پی ٹی آئی دورمیں ہونے والی بے ضابطگی موجود ہے تو کارروائی ضرور ہوگی۔ذرائع کے مطابق الیکشن اسمبلی مدت پوری ہونے پر کرائے جانے پر زور دیا گیا اورشرکاء نے کہاکہ معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے سب کواعتمادہو، اسمبلی مدت پوری کرے گی اور عمران خان سمیت کسی بھی دوسرے دباؤ کو قبول نہیں کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کو میڈیا پر معیشت پر بات کرنے سے گریزکا مشورہ دیا ، اسحاق ڈاروزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی رہنمائی کریں گے۔ن لیگی ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مفتاح اسماعیل کو آئی ایم ایف سے اچھی ڈیل لانے کا ٹاسک دیا گیا۔
مقبول خبریں
روس کا یوکرین میں جدید ترین لیزر ہتھیار استعمال کرنے کا اعلان
ماسکو(این این آئی)روس نے یوکرین میں جدید ترین لیزر ہتھیار استعمال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ...
فیس بک کی جانب سے صارفین کو 397 ڈالرززرتلافی دیئے جانے کا امکان
اِلینوائے(این این آئی) امریکی ریاست اِلینوائے کے رہائیشیوں کو زر تلافی کی مد میں فیس بک کی جانب سے 397 ڈالرز دیے جانے متوقع...
مسجد حرام میں اسمارٹ روبوٹ کی مدد سے خواتین کے لیے دینی معلومات کی...
مکہ مکرمہ (این این آئی)صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی جانب سے مسجد حرام میں آنے والی مسلمان زائرات کی دینی رہ نمائی...
امریکا کاسعودی عرب کوبیرونی خطرات سے نمٹنے میں مدد دینے کے عزم کا اعادہ
واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے سعودی عرب کو بیرونی خطرات سے نمٹنے میں مدد دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ...
سعودی عرب کی الجزائرکوسلامتی کونسل میں نشست کے لیے حمایت کی یقین دہانی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے الجزائرکواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نشست کے لیے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔میڈیارپورٹس کے...