وزیراعظم کی مقیم چینی شہریوں کو سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت

0
203

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے مقیم چینی شہریوں کو سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت چینی شہریوں کی سکیورٹی کے معاملے پر اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں وزارت داخلہ کے حکام، چیف سیکرٹریز، سکیورٹی اور سی پیک کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیراعظم کو چینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم نے پاکستان میں مقیم چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے کہاکہ ملک میں امن و امن کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے بھی فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کسی طرح بھی قابل قبول نہیں۔