اسلام آباد(این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی سینو ویک کے وفد نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم کو کووڈ۔ 19ویکسی نیشن مہم کے دوران سینو ویک کی طرف سے پاکستان کو فراہم کی گئی ویکسین کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چین پاکستان مثالی دوستی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت چینی کمپنی کی طرف سے بیماریوں کی تشخیص، بچا ئواور علاج کیلئے جوائنٹ وینچر کے تحت سرمایہ کاری کی پیشکش کا خیر مقدم کرتی ہے،اس ضمن میں حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کریگی،وزیر صحت اس بارے میں ٹاسک فورس قائم کریں تاکہ منصوبے پر جلد کام شروع ہوسکے۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق منگل کووزیرِ اعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی سینو ویک کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں کیانگ گواو جنرل مینیجر سینو ویک، ڈائریکٹر انٹرنیشنل بزنس کیون زینگ، وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل، ایگزیکٹیو ڈائیریکٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میجر جنرل پروفیسر عامر اکرام اور متعلقہ اعلی حکام کی شرکت کی۔اجلاس میں وزیرِ اعظم کو کووڈ۔ 19ویکسی نیشن مہم کے دوران سینو ویک کی طرف سے پاکستان کو فراہم کی گئی ویکسین کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ سینو ویک کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے بیماریوں کی تشخیص، بچا اور علاج کیلئے ایک جوائنٹ وینچر بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔وزیرِ اعظم نے چین پاکستان مثالی دوستی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت چینی کمپنی کی طرف سے سرمایہ کاری کی اس پیشکش کا خیر مقدم کرتی ہے اور اس حوالے سے ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی۔
مقبول خبریں
انتخابات کے علاوہ کوئی چارا نہیں،ہم نے ملک کی خاطر حکومت کو مذاکرات کی...
اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ انتخابات کے علاوہ کوئی چارا نہیں،ہم نے ملک کی خاطر حکومت کو...
قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانا ہو گی ،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی برائے قانونی اصلاحات و احتساب عرفان قادر نے کہا ہے کہ قوم کا پیسہ لوٹنے...
تین آدمیوں کو میرے قتل کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ، میری جان...
اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ تین آدمیوں کو میرے قتل کا ٹاسک دے دیا...
نیم مارشل لاء لگ گیا ہے ، عمران خان
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیم مارشل لاء تو لگ گیا ہے، اگر...
آئی ایم ایف کے مشن چیف کا بیان پاکستان کے اندرورنی معلامات میں مداخلت...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن...