اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اداروں کے اعلیٰ عہدیداران کو ہٹا کر کرائے کے لوگوں کو عہدوں پر براجمان کیا جارہا ہے،ادارے آگے بڑھیں اور آگے بڑھ کر انتخابات کروائیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں مہنگائی کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتا، میں لاہور ہائی کورٹ میں راولپنڈی بینچ سے ضمانت کے بعد تفصیلی بات کروں۔موجودہ حکومت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہ ملک ان سے نہیں چلے گا، آصف علی زداری نے نواز شریف سے بدلہ لیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ انتخابات لازمی ہونے ہیں، بیشتر جماعتیں انتخابات کی حامی ہیں اور عمران خان کا بھی یہ ہی مطالبہ ہے انتخابات کروائے جائیں۔انہوںنے کہاکہ گجرانوالہ جلسے میں شرکت سے قبل لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرونگا، میں پوری قوم کو یہ بتانا چاہتا ہوں جس نے یہ ماسٹر پلان بنایا تھا وہ عقل کا اندھا تھا، اسے اندازہ نہی تھا عمران خان اتنا مقبول ہوکر اقتدار سے نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ جس جس نے اس منصوبے کی حمایت کی تھی اس نے اس ملک کی معیشت اور جمہوریت کے ساتھ غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، آج پورے ملک میں چور اور غدار کا نعرہ ہے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اب نواز شریف کو پاکستان آنے سے کون روک رہا ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...