کراچی (این این آئی) وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے کراچی کے علاقے کھارادر میں بم دھماکے کے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے کھارادرمیں بم دھماکہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے اور بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور زخمی افراد کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات سے کراچی کے امن کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے اوردہشتگرد اپنے عزائم میں کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے۔ وفاقی وزیر شازیہ مری نے مزیدکہا کہ پوری قوم اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں اوردھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کیلئے دعاگو ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...