واشنگٹن (این این آئی)سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے واشنگٹن میں امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیون سے ملاقات کی ہے۔دونوں شخصیات کے درمیان سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت ہوئی ہے۔سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے ساتھ یمن میں جنگ بندی، یوکرین کے بحران، دو طرفہ مسائل اور علاقائی پیش رفت پربھی تبادلہ خیال کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بدھ کے روز اپنی ٹویٹ میں شہزادہ خالد نے بتایا کہ امریکی ذمے دار کے ساتھ گفتگو میں مملکت اور امریکا کے مشترکہ تعلقات زیر بحث آئے۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات اور دونوں ملکوں کے بیچ تعاون اور رابطہ کاری مضبوط بنانے کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں امریکا میں سعودی عرب کی خاتون سفیر شہزادہ ریما بنت بندر بن سلطان ، یمن کے لیے سعودی سفیر محمد بن سعید آل جابر ، وزیر دفاع کے عسکری مشیر میجر جنرل انجینئر طلال بن عبداللہ العتیبی کے علاوہ سعودی نائب وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر ہشام بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔اس موقع پر امریکا کی جانب سے قومی سلامتی کونسل میں مشرق وسطی اور شمالی افریقا کے امور کے رابطہ کار بریٹ میک گورک بھی موجود تھے۔دو امریکی حکام نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان وائٹ ہاس اور محکمہ دفاع کے اعلی حکام کے ساتھ سیکیورٹی امور پر مذاکرات کے لیے واشنگٹن پہنچے ہیں