ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے الجزائرکواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نشست کے لیے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے الجزائر کے صدرعبدالمجید تبون سے دارالحکومت کے المرادیہ محل میں ملاقات کی ۔انھوں نے دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا اورباہمی دلچسپی کے عرب اورعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں دوطرفہ روابط کومضبوط بنانے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔الجزائری صدر سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیرخارجہ نے کہاکہ میں نے صدرتبون سے مشترکہ تعاون کے حوالے سے بات چیت کی ہے اور انھیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نشست کے لیے مملکت کی جانب سے الجزائر کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔شہزادہ فیصل بن عبداللہ بن فرحان نے اعتماد کا اظہارکیا کہالجزائرعلاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔سعودی وزیرخارجہ نے الجزائری ہم منصب رمطان لعمامرہ سے بھی ملاقات کی اور ان سیمشرقِ اوسط اورشمالی افریقا کے خطے میں سلامتی اوراستحکام کے لیے مشترکہ اقدامات کومضبوط بنانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔انھوں نے اپنے ٹویٹراکائونٹ پربتایا کہ رمطان لعمامرہ کے ساتھ انھوں نے سعودی عرب اور الجزائرکی سیاسی مشاورتی کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد کیا۔اس میں انھوں نے دوطرفہ تعلقات کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے بہت سے امورپر تفصیلی بات چیت کی
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...